؞   میانمار میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف شاہ گنج میں جمعہ کو ہوگا احتجاجی مظاہرہ
۱۴ ستمبر/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
شاہ گنج (حوصلہ نیوز؍ ضحاک خان) میانمار میں جاری مسلم نسل کشی کے خلاف شاہ گنج میں15ستمبر بروز جمعہ دوپہر 1 بجے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرین ریلی کی شکل میں جے سی چوراہا سے شروع ہوکر عراقیانہ چوک تک پیدل مارچ کریں گے ۔جہاں ریلی ایک اجلا سِ عام کی شکل میں تبدیل ہو جائے گی۔جہاں مظاہرین سے معروف سماجی کارکن اشہر یوسف زئی خطاب کریں گے ۔
اشہر یوسف زئی نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے مسئلے کے مسلم ممالک کے سرد رویے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ظلم و بربریت کو لے کر مسلم ممالک کا رویہ افسوسناک ہے ۔ اشہر یوسف زئی نے مسلم ممالک سمیت اقوام متحدہ سمیت دیگر حقوق انسانی تنظیموں کے رویے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو لے کر اقوام متحدہ کے ذریعے اب تک انجام دی گئی خدمات کو ناکافی قرار دیا۔اشہر یوسف زئی نے مزید کہاکہ روہنگیا مسلمانوں پر گزشتہ پچاس برس سے بودھ شدت پسندوں کے ظلم و بربریت کے شکار ہیں۔ لیکن جب ظلم و زیادتی میں شدت آئی تو اس کی خبر دنیا بھر کے لوگوں کو ہوئی ۔روہنگیا مسلمانوں پر ظلم سے سبق لیتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانو ں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔
اس کے علاوہ مسلمانوں کواسرائیل اور امریکہ کی اشیاء جیسے کو کا کولا، نائک ، جانسن اینڈ جانسن، پیسپی ، امریکن ٹورسٹ سمیت دیگر سبھی اشیا ء کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔ کیونکہ آج روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے بودھ انتہا پسندوں کو اسرائیل ہتھیا ر سپلائی کرتاہے ۔اس کے علاوہ پوری دنیا کے مسلمانوں پر مظالم کرنے والوں کے اسرائیل اور امریکہ ہمیشہ ساتھ دیتا ہے ۔ اشہر یوسف زئی نے بتایاکہ اسرائیل اور امریکہ کی چیزیں خریدنے سے ان ممالک کو جس پیسے ملتے ہیں ان پیسوں کو وہ مسلمانوں کی تباہ دبربادی کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ اس لئے ہم سب کومل کرروہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے مسلمانوں کو مسلمانوں کے تحفظ کیلئے اسرائیل اور امریکہ کے چیزوں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے ، تاکہ مستقبل میں دنیا کے دیگر خطے میں مقیم مسلمانوں کے حالات روہنگیا مسلمانوں جسیے نہ ہوں۔

4 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

1 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.